منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

موجودہ دور میں نئے گلوکاروں کی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ،حمیرا ارشد

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

لاہو ر(این این آئی) معروف گلوکارہ حمیرا اراشد نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں نئے گلوکاروںکی بڑی کھیپ سامنے آرہی ہے جس میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے مگر موجودہ حالات میں ان کااپنی جگہ بنانا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فن گلوکاری ہر ایک کے بس کی بات نہیں اس کیلئے ٹیلنٹ ہونے کے ساتھ ماہر اساتذہ سے تربیت حاصل کرنا بھی لازمی ہے ۔

ایک دور میں گلوکاری کے میدان پاکستان کاسکہ پوری دنیامیں چلتا تھا اور خاص طور پر جب ملکہ ترنم نورجہاں ، مہندی حسن ، نصرت فتح علی خاں ، ریشما ں ، ارونا لیلیٰ ، شوکت علی ، عالم لوہار او رغلام علی جیسے بڑے گلوکاروںنے بھی دنیا میں اپنی گائیکی کی دھوم مچائے رکھی اور یہ لوگ جہاں بھی گئے اپنی پہچان چھو ڑ کر آئے اور اب ان کے گلوکاری کے سفر کو ہم اپنے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اب گائیکی کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے لائیو کنسرٹ پر سکیورٹی کی وجہ سے پابندیاں لگی ہیں تو بہت سارے گلوکاروں کو فارغ گھر بیٹھنا پڑتا ہے ۔موجود ٹینشن کے دور میں گلوکاری کے شو لازمی ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو اچھی تفریح میسر آسکے ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…