ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فیمینا ایوارڈز میلہ امیتابھ اور اس کی بہو نے لوٹ لیا

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)فیشن و میک اپ میگزین فیمینا کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جانے والے فیمینا بیوٹی ایوارڈز کا رواں برس کا میلہ بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے نے لوٹ لیا۔خیال رہے کہ فیمینا بیوٹی ایوارڈز میلہ فیشن میگزین کی ذیلی میک اپ آن لائن اسٹور کمپنی نائکا کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ شو میں جہاں برانڈزکو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے وہیں اس تقریب میں اداکاروں و اداکاراؤں کو بھی ان کے منفرد اسٹائلز و فیشن کے باعث ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں بولی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو ’اسٹائل لیجنڈ آف آل ٹائم‘ کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسی ایوارڈ میں ان کی بہو خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بھی خصوصی ایوارڈ ’گلوبل بیوٹی آئکن اورپاورہاؤس انٹرٹینر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں اداکارہ ریکھا کو ہوم آف دی لیجنڈری اسٹائل ڈیوا‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔دیشا پٹنانی فریش فیس آف دی ایئر جب کہ ارجن کپور ’مین وی لو ایوارڈ‘ لے اڑے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…