جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ملالہ کی روشن خیالی کی تعریفیں،بھارتی فلمساز کے پاکستان میں پابندی کی شکار فلم ملالہ یوسف زئی کو دکھانے کیلئے خصوصی اقدامات

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ 9 فروری کو ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’پیڈ مین‘ کو خصوصی طور پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کو دکھایا جائیگا۔خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ’پیڈ مین‘ کی حمایت کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ کی کوششوں کو سراہا تھا۔گزشتہ ماہ 20 جنوری کو ٹوئنکل کھنہ کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹ سوسائٹی نے فلم پر بات کرنے کیلئے مدعو کیا تھا

جہاں انہوں نے متعدد طالبات سے بات کی تھی اس دوران ٹوئنکل کھنہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات کی جس دوران پاکستانی انعام یافتہ سماجی کارکن نے بھارتی فلم ساز کی جانب سے خواتین کے اہم مسئلے پر فلم بنانے پر ان کے کام کی تعریف کی تھی اگرچہ پیڈ مین کو برطانیہ میں بھی 9 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا تاہم اب خبریں ہیں کہ فلم کی ٹیم ملالہ یوسف زئی کیلئے فلم کی خصوصی اسکریننگ کرے گی۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق فلم ڈائریکٹر آر بالکی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملالہ یوسف زئی کو ’پیڈ مین‘ دکھانے کے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔آر بالکی نے کہا کہ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو فلم دکھانے کیلئے لاجسٹک انتظامات کو مکمل کرنے کا کام شروع کردیا ٗ جلد انتظامات کی تکمیل کے بعد پاکستانی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن کیلئے فلم کی خصوصی نمائش کی جائیگی۔فلم ڈائریکٹر نے ملالہ یوسف زئی کی سپورٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روشن خیالی سے کام لیتے ہوئے ان کی فلم کی حمایت کی جس وجہ سے وہ بھی ان کیلئے فلم کی خصوصی نمائش کرنے جا رہے ہیں۔آر بالکی نے ملالہ یوسف زئی کی جانب پیڈ مین کی تشہیر اور سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے سماجی کاموں کی بھی تعریف کی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ملالہ یوسف زئی کیلئے پیڈ مین کی نمائش کب اور کہاں کی جائے گی اور کیا اس خصوصی نمائش میں کچھ اور سماجی رہنما بھی شرکت کریں گے یا نہیں؟ تاہم فلم کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کو خصوصی طور پر ’پیڈ مین‘ دکھانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ ’پیڈ مین‘ میں اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا آپٹے نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…