منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئرٹو‘ کیلئے کرن جوہر کا نیا انتخاب

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) معروف بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ٹو ‘ میں دو نئے چہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب روایتی چہروں کو فلموں میں کاسٹ کرنا پہلی ترجیح سمجھا جاتا تھا لیکن اب ہر فلم ساز اور ہدایت کار کی خواہش ہے کہ نئے چہروں کو فلموں میں موقع دیا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی فلم میں ورون دھون، سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کی صورت میں نئے چہرے متعارف کرائے جنہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرکے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اب کرن جوہر نے ایک بار پھر فلم ’اسٹودنٹ آف دی ایئر‘ کے دوسرے پارٹ میں دو نئے چہروں کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی پروڈیوسرشپ میں بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے دوسرے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کے مدمقابل نئے چہرے متعارف کرانے کے لیے 800 سے زائد لڑکیوں کا آڈیشن لیا گیا جس میں سے اننیا پانڈے اور تارا سوتاریہ کو لیڈ رول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے دوسرے سیکوئل کے آڈیشن میں پروڈیوسر کرن جوہر اور ہدایت کار پونت ملہوترا کی جانب سے عالیہ بھٹ کے ڈائیلاگ کو اداکاری کے ساتھ ادا کرنے کا کہا گیا جس کے بعد اننیا اور تارا کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈائیلاگ بولنے پر کاسٹ کرلیا گیا۔واضح رہے کہ فلم کے دوسرے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ دشا پٹانی، چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے، سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان ، سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور مس ورلڈ 2017ء منوشی چلر کے نام زیر غور تھے جب کہ فلم 23 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…