اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاکرسوشل میڈیا پر مقبول اداکارہ پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئی،اداکارہ، فلمساز اوردیگر افراد کیخلاف کارروائی شروع

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئیں اور ان پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص انداز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔اداکارہ کی پہلی فلم’اورو آدار لو‘ کا ایک گیت گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا جس میں ان کے انداز نے سب کے دل موہ لیے تھے

اور راتوں رات یہ چند سیکنڈ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔بھارتی حیدر آباد میں ان پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمے کے اندارج کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیت کی شاعری سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا جس کے بعد فلم کی اداکارہ پریا پرکاش، فلمساز اور دیگر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے بھی مسلمان اسکالرز سے تحقیق کے بعد کسی قسم کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…