جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

انوشکا شرما نے اپنی ہارر فلم ’’پری‘‘ کا تیسرا پوسٹر بھی جاری کردیا

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ویسے تو گزشتہ برس دسمبر سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد مسلسل خبروں میں ہیں۔تاہم اب وہ ہنی مون اور اپنے شوہر کے ساتھ اچھے دن گزارنے کے بعد اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ان دنوں وہ اپنے والی فلم ’پری‘ کی تکمیل کرنے سمیت ’سوئی دھاگا‘ اور ’زیرو‘ جیسی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انوشکا شرما نے اپنی ہارر فلم ’پری‘ کا تیسرا پوسٹر بھی جاری کردیا، جس میں وہ ڈرے اور سہمے انداز میں زنجیروں میں جکڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کے چاروں طرف خوفناک چہروں والی ڈائن موجود ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس 2 فروری کو انہوں نے فلم کا اسکریمر ٹیزر بھی جاری کیا تھا، جس میں انہیں کمرے میں ٹی وی پر کارٹون دیکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ایک منٹ کے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ٹی وی پر کارٹون دیکھنے کے دوران انوشکا شرما کے پاؤں کی شکل خود بخود اچانک تبدیل ہوگئی۔ٹیزر ٹریلیر کے بعد 6 فروری کو انہوں نے پری کا دوسرا پوسٹر بھی جاری کیا تھا، جس میں وہ ساتھی اداکار کے پیچھے ڈرے اور سہمے ہوئے انداز میں دکھائی دے رہی تھیں۔فلم کے دوسرے پوسٹر کے بعد انوشکا شرما نے فلم کا ایک اور ٹیزر ٹریلر بھی جاری کیا تھا، جس میں انہیں ڈراؤنے اور خوفناک سین کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔فلم کے پوسٹرز اور ٹیزر ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ’پری‘ کے نام پر انوشکا شرما فلم میں خوفناک اور ڈراؤنے روپ میں دکھائی دیں گی۔واضح رہے کہ’ ’پری‘‘ انوشکا شرما کی اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت آئندہ ماہ 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کی ہدایات پروست جوشی نے دی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں ریتابھاری چکربورتی، پرمبرتا چترجی اور رجت کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔علاوہ ازیں انوشکا شرما نے اپنی دوسری آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کا پوسٹر بھی ٹوئیٹ کیا۔

جاری کیے گئے پوسٹر میں انہیں ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ منفرد روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ہدایت کار شرط کھاترا کی اس فلم میں پہلی بار انوشکا شرما، ورون دھون کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔’’سوئی دھاگا‘‘ کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں انوشکا شرما ممتا نامی ایک سادہ خاتون جب کہ ورون دھون موجی نامی شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…