جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رانی مکھر جی نے سلمان خان ٗ عامر خان اور شاہ ر خ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کارہ رانی مکھر جی نے سلمان خان ٗ عامر خان اور شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔دکن کیرونیکل کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ’ہچکی‘ کی تشہیر کیلئے ’زی بنگلا‘ پر نشر ہونے والے بنگالی ریئلٹی شو ’دادا گیری ان لمیٹڈ‘ مین شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت آنے والی فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔پروگرام کے میزبان ساروو گنگولی کیسوالات کے جوابات دیتے ہوئے رانی مکھرجی نے کئی دلچسپ اعترافات بھی کیے۔

انہوں نے پروگرام میں عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خانز کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔رانی مکھرجی نے عامر خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان جتنے بڑے اداکار ہیں ٗوہ اتنے ہی بڑے سپورٹر بھی ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے ساتھ وہ پہلی فلم کرنے جا رہی تھیں تاہم عامر خان نے انہیں یہ محسوس نہیں کروایا کہ وہ ان سے بڑے اسٹار ہیں۔ایک سین کو یاد کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فلم کے آخری مناظر میں وہ جیسے ہی زخمی عامر خان کو رومانوی انداز میں گلے لگانے کیلئے آگے بڑھیں تو عامر خان ان کے گلے لگانے سے توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس منظر کو شوٹ کروانے کیلئے پرجوش تھیں ٗگر جانے پر عامر خان نے فلم ڈائریکٹر کو کہا کہ یہ انجن کہاں سے لائے ہو۔اسی طرح انہوں نے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک رومانوی منظر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسکاٹ لینڈ میں رومانوی گیت کی شوٹنگ کے دوران ہر وقت اداکار ان کے قریب رہنا چاہتے تھے لیکن وہ ان سے دور رہنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی وہ شاہ رخ خان سے دور ہونے لگیں تو فلم ساز کرن جوہر نے ان سے کہا کہ یہ شوٹنگ ہے ٗ اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو حیرت انگیز اداکار بھی قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…