پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انا للہ و انا الیہ راجعون معروف پاکستانی ڈرامہ کوئین اداکارہ عارفہ صدیقی کے حوالے سے افسوسناک خبر

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ کوئین اور ماضی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی کے شوہر اور معروف موسیقار استاد نذرحسین 85برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں، غنچہ شوق، رات پھیلی ہے تیرے، کبھی کہا نہ کسی سے، دل ہی دل میں، دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا‘‘ جیسی شہرہ آفاق غزلوں کے خالق موسیقار اور

ماضی کی معروف اداکارہ عارفہ صدیقی کے شوہر، استاد نذر حسین85 برس کی عمرمیں وفات پاگئے۔ استاد نذر حسین ایک ماہ قے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ استاد نذر حسین کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کے علاوہ عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔ استاد نذر حسین نے اپنی فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا تھا۔ نامور شعراء کرام کے کلام کو انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ سچے سروں میں سجایا اورپھرشہنشاہ غزل مہدی حسن، ملکہ ترنم نورجہاں، غلام علی، فریدہ خانم، بلقیس خانم اورکئی بھارتی غزل گائیکوںنے ان کی کمپوزیشن میں بنی غزلوں کوریکارڈ کیا۔ خاص طورپرملکہ ترنم نورجہاں نے استاد نذرحسین کے ساتھ بہت کام کیا اوران کے فنی سفرمیں بہت سی مقبول غزلیں انہی کی کمپوزیشن میں ریکارڈ ہوئیں۔ اس کے علاوہ استاد نذرحسین نے ریڈیو پاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بھی بہت سے پروگرام ریکارڈ کروائے۔واضح رہے کہ ان کی اہلیہ عارفہ صدیقی بھی پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں سکرین پر آئیں اور کچھ ہی عرصہ میں اپنے فن اداکاری سے ملک اور بیرون ملک اردو ڈراموں کے مداحوں کو اپنی اداکاری سے گرویدہ کر لیا۔ گزشتہ چند ماہ پہلے عارفہ صدیقی کے حوالے سے خبر بھی آئی تھی کہ وہ لاہور میں گمنامی کی زندگی بسر کر رہی ہیں جبکہ شوبز کو خبرآباد کہہ کر انہوں نے گھریلو زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…