اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی معروف ٹی وی اداکارہ نادیہ جمیل نے زینب قتل پر اپنے ردعمل میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے اور ناپسندیدہ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بچپن میں مجھے پہلے قاری صاحب اور ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر میرے والدین بدنامی کے ڈر سے خاموش رہے۔ نادیہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پیغامات میں بتایا کہ جب وہ ابھی صرف چار سال کی تھیں تب ان کے ساتھ پہلا برا واقعہ پیش آیا۔ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ قاری صاحب اور ڈرائیور کے بعد انتہائی تعلیم یافتہ
اونچے گھرانے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے قریبی شخص نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ خاندان کے قریبی شخص کے حوالے سے نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ اب شادی شدہ اور لندن میں اپنا کامیاب بزنس چلا رہا ہے۔ نادیہ خود بھی اب شادہ شدہ اور چار بچوں کی ماں ہیں۔واضح رہے کہ نادیہ کا یہ بیان قصور میں زینب قتل کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی بچی یا بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہو گا تو مجھے ایسا محسوس ہو گا کہ وہ میں ہوں اور میں کبھی ایسے واقعات میں چپ نہیں بیٹھوں گی۔