پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

زین ملک کا پلو ٹاک ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی پی پی ) پاکستانی نژاد زین ملک کو ون ڈائریکشن چھوڑنا راس آگیا، سولو البم ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہوگئی۔زین ملک کی سولو البم پلو ٹاک سالِ نوکی تیز ترین بکنے والی البم بن گئی۔ان کی البم کی سوا لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر 50 لاکھ سے زائد بار اسٹریم ہوئی ہے۔زین ملک نے بوائے بینڈ کے ساتھ 5سال تک جڑے رہنے کے بعد مارچ میں ون ڈائریکشن کو چھوڑ دیا تھا۔

زین کی البم کی پسندیدگی کی حدیہ ہے کہ گلوکارہ ریحانہ کی البم اینٹی 7 نمبر پر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو اپنے ایک بیان میں زین ملک نے کہا کہ 5 سال بعد وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ بینڈ کو چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے،اگر انہوں نے اپنے کسی مداح کو مایوس کیا ہے تو اس پر معذرت خواہ ہیں لیکن انہوں نے وہی کیا جسے وہ ٹھیک سمجھتے ہیں،ون ڈائریکشن میوزک بینڈ 5 نوجوانوں پر مشتمل تھا

جن میں نائل ہوران ، زین ملک، لیام پائینے، ہیری اسٹائلز اور لوئس ٹام لِنسن شامل ہیں۔دوسری جانب بینڈ کے باقی اراکین کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زین ملک کے جانے پر انہیں افسوس ہے لیکن وہ زین کے فیصلے کا احترام اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور بینڈ کو اب ہم 4 ہی چلائیں گے۔ بینڈ کے چاروں ارکان اس وقت ورلڈ ٹور پر ہیں اور رواں سال کے آخر میں ان کا 5 البم ریلیز ہوگا۔واضح رہے کہ 2010 میں بننے والے بوائز بینڈ ون ڈائریکشن کا چوتھا البم فور 17 نومبر کو ریلیز ہوا تھا جو برطانوی میوزک چارٹ اور امریکی بل بورڈ البم چارٹ پر نمبر ون رہا۔ سال 2013 میں ون ڈائریکشن کے ہر رکن نے 60 لاکھ پاونڈز کمائے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…