منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

معیاری فلم کیلئے سرمایہ ہی نہیں بہترین کہانی بھی ضروری ہے، مہرین سید

datetime 23  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(سی پی پی) اداکارہ وماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ معیاری فلم کیلیے سرمایہ ہی نہیں بہترین کہانی بھی ضروری ہے۔ایک پاکستانی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ یہی نہیں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اگراس کی پروموشن کے لیے ایک اچھی مہم ترتیب نہ دی جائے توبھی فلم کوخاصا نقصان پہنچتا ہے۔

جدید دورکے جدید تقاضے ہیں، جوبھی ان کے مطابق کام کرے گا ، وہ کامیاب ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ جب بھی فلم کی کاسٹ اورپوری ٹیم مل کرکسی پراجیکٹ کی تشہیری مہم چلاتی ہے تواس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ بلاشبہ سوشل میڈیا بھی آج کی اہم ضرورت بن چکا ہے، اس لیے میرے نزدیک توانٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچنے کے

لیے بہترین پروموشنل مہم کا چلانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلم کی پروموشن کے لیے اب تو دنیا بھرمیں کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان فلم میکر انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے لیے مثبت اقدامات کریں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…