منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

رانی مکھر جی کی تین سال بعد فلم ’’ہچکی‘‘ کے ساتھ واپسی

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا اور اب وہ تین سال بعد فلم ’ہچکی‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں۔فلم’’ ’ہچکی‘‘ اگلے سال 23 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی-اس فلم کے پہلے ٹریلر کا انتظار رانی کے مداحوں کو طویل عرصے سے تھا، جسے آخرر کار آج ریلیز کردیا گیا۔

فلم ٹریلر میں دکھایا گیا کہ رانی مکھرجی اسکول ٹیچر بننا چاہتی ہیں جبکہ انہیں ایک دماغی مرض(Tourette syndrome) ہوتا ہے، یہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں رعشہ، اعضا کا تشخج واقعہ ہوتا ہے اور منہ سے بے ساختہ آوازیں نکلتی ہیں، البتہ ممبئی کے ایک اسکول کی انتظامیہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیچر کی نوکری دے دیتا ہے۔خیال رہے کہ فلم ’ہچکی‘ کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں، جبکہ اس کی پروڈکشن

منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے کی گئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رانی مکھرجی نے اس فلم سے اسکرین پر واپسی آنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ڈیبیو کرنے کا ارادہ بھی کیا ہے۔وہ بہت جلد انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مداحوں سے رابطہ کریں گی۔رانی کے مداحوں نے فلم کے ٹریلر کو بھی خوب پسند کیا۔فلم’’ ’ہچکی‘‘ اگلے سال 23 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…