منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ ،ناکامی کے ڈرسے منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے،ہمایوں سعید

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)ناموراداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اگر فلمیں بننے کا سلسلہ اسی طرح بلا تعطل جاری رہا تو انڈسٹری بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی ، کامیابی اورناکامی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور ناکامی کے ڈرسے کبھی بھی منصوبوں کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکار کا کہنا تھاکہ گزشتہ کچھ سالوں سے تواتر سے فلمیں بن رہی ہیں اور اس میں کامیاب فلموں کی شرح زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس

اتنے وسائل نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی جا سکیں ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف فلم انڈسٹری کو کم از کم دس سالوں کیلئے تمام ٹیکسز سے چھوٹ دی جائے بلکہ مالی معاونت کا بھی اعلان کیا جائے ۔ اگر حکومت اس شعبے میں جوائنٹ ونچر کرے تو بہت جلد بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ تمام لوگ بہترین کام کر رہے ہیں اور یہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہماری فلمیں نہ صرف کامیاب ہو رہی ہیں بلکہ سرحد پار بھی زیر بحث آتی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…