بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

دنگل گرل زائرہ وسیم کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا مبینہ ملزم کی بیوی اور ساتھ بیٹھے مسافرنے کچھ اور ہی بیا ن دیدیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) اداکارہ زائرہ وسیم کی طرف سے دورانِ پرواز جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن اب اس معاملے میں ملزم کی اہلیہ اور ایک ساتھی مسافر بھی سامنے آگئے ہیں جنہوں نے اداکارہ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مسافر نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ ملزم وِکاس سچ دیوا جہاز میں اپنی نشست پر بیٹھتے ہی سوگیا تھا ۔ اس کی صرف اتنی سی

غلطی ہے کہ اس نے اپنا پاؤں زائرہ وسیم کی کرسی کے ہاتھ پر رکھ دیا تھا جس پر اداکارہ غصے میں اس پر چلائیں جس کے بعد اس نے معذرت کی اور جہاز لینڈ کرنے سے پہلے ہی معاملہ ختم ہوگیا۔اس سے قبل وِکاس سچ دیوا کی اہلیہ نے بھی اپنے خاوند کی بے گناہی کے حق میں گواہی دی اور کہا کہ ان کا شوہر دہلی میں اپنے انتقال کرجانے والے ماموں کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا، اس لیے وہ اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…