بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

دنگل گرل زائرہ وسیم کو جہاز میں ہراساں کرنیوالا گرفتار، یہ شخص کون ہے اور اسے کہاں سے پکڑا گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ جہازمیں دست درازی کرنے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔فلم’دنگل‘میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کی بیٹی کا کردار اداکرنے والی 17 سالہ نامور بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی

گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جہاز میں اپنے ساتھ ہونے والے ناقابل برداشت واقعے کی تفصیل رو رو کر سنائی تھی۔ ویڈیو کے ذریعے زائرہ نے اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی حرکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ سورہی تھیں تو اس شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور ان کے ساتھ دست درازی کی جب انہوں نے اس کی شکایت جہاز کے عملے سے کی تو انہوں نے اس چیز کا کوئی نوٹس نہیں لیا بالآخر وہ اپنے ساتھ ہونیوالے نارواسلوک کی ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئیں۔یہ ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ائیر لائن انتظامیہ اور پولیس فوری حرکت میں آگئی اور زائرہ کو پریشان کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جہاز میں اداکارہ کو پریشان کرنے والے 39 سالہ شخص کا نام ویکاش سچ دیو ہیاوروہ بزنس مین ہے۔ پولیس نے اسے ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ سینئر پولیس آفیسر لتا شیرسات کا کہنا ہے کہ تاجر کو جنسی آفنسزاور بچوں کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس انیل کمبھارے کا کہنا ہے کہ ویکاش کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ائیر لائن وستارا نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ واقعے کی رپورٹ ایوی ایشن ریگولیٹر میں جمع کرادی گئی ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھئے:نئی دہلی سے ممبئی جانیوالی پروا ز کے دوران ایک مرد مسافر کی زائرہ وسیم کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی،ویڈیو لیک،پورا بھارت ہل کر رہ گیا‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…