منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

خواب نہیں تقدیر پر یقین رکھتی ہوں، زائرہ وسیم

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ بلاگ بسٹر فلم ’دنگل‘ سے کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ خواب نہیں بلکہ تقدیر پر یقین رکھتی ہوں اور جو قسمت میں ہو وہ ضرور حاصل ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کے تینوں خانز کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ جس ادکارہ کو بھی انڈسٹری میں متعارف کرواتے ہیں ان میں سے بہت کم ایسی ہیں جنہیں اپنے کیریئر میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے اور پھر بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنٹ جس کا ہاتھ تھام لیں

تو اس کی کامیابی تو یقینی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا فلم ’دنگل‘ کی سپر اسٹار زائرہ وسیم کے ساتھ بھی جنہوں نے اپنی پہلی فلم سے کامیابی کی وہ منزل طے کی ہے جس کا ہر کوئی خواب دیکھتا ہے۔عامر خان کی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں بھی زائرہ وسیم نے اپنی ادکاری سے انڈسٹری کو اپنی طرف متوجہ کیا،فلم میں انہوں نے ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو اپنے باپ کی مخالفت کے باوجود گلوکاری کا خواب پورا کرنے کے لیے بہت محنت کرتی ہے اور اس دوران اسے کئی مشکل مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارتی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ وسیم نے اپنی 17ویں سالگرہ منائی جس میں عامر خان نے بھی شرکت کی، اس موقع پرانٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے ان کے خواب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں خواب نہیں تقدیر پر یقین رکھتی ہوں اور قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہ ضرور حاصل ہوتا ہے جب کہ جو کچھ ہونا ہوتا ہے وہ بھی ضرور ہوکر رہتا ہے، اس سے آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔زائرہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے لوگ میری فلمیں پسند کررہے ہیں لیکن اس میں صرف میرے اکیلے کا کمال نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت شامل ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…