بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

لائیو کنسرٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے گلوکار گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں ‘ حمیرا ارشد

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ لائیو کنسرٹ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے گلوکار گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں ، ملک کے حالات اب بہتر ہو چکے ہیں ، حکومت آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ پہلے صوبائی دارلحکومت لاہور میں لائیو کنسرٹ ہوتے تھے مگر دہشت گردی کی وجہ سے یہ سلسلہ رک گیا مگر اب حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں اس لیے سرکاری سطح پر ایسے پروگراموں کا انعقاد ہونا ضروری ہے جس میں گلوکاروں کو اپنی لائیو پرفارمنس دکھانے کا موقع مل سکے ۔ حمیرا

ارشد نے کہا کہ اہل لاہور کو لائیو پرفارمنس دیکھے مدتیں گزر چکی ہیں اور اب کسی گلوکار کا البم بنانے سے پیٹ نہیں بھرتا ۔ حکومت کو چاہیے کہ آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرے اور ہر ہفتے عوام کی تفریح کے لئے میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کرے تاکہ شہریوں کو ذہنی طور پر اچھی تفریح میسر آسکے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…