جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہریتھک روشن کی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر پہلی بار لب کشائی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ ایکشن اسٹار ہریتھک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطاب قکنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیتے ہوئے ان پر فحش تصاویریں اور ای میلز کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے ہی دونوں میں لفظوں کی جنگ چھڑگئی تھی۔اداکارہ کنگنا کی

جانب سے عدالت سے رجوع بھی کیا گیا تھا اور انہوں نے کئی بار ہریتھک کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا لیکن اب اس سب کے جواب میں پہلی بار ہریتھک نے لب کشائی کی ہے۔ہریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کا نام لیے بغیر پورے معاملے پر بات کی ہے۔انہوںنے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ نظر انداز کرنا اور ہمیشہ وقار کے ساتھ چلنا غیر ضروری دخل اندازی کو نظر انداز کرنے کا بہترین طریقہ ہے لیکن بعض اوقات کسی چیز کو زیادہ نظر انداز کرتے رہنا بھی خطرناک ہوجاتا ہے، ٹھیک ویسے ہی جیسے ہم اپنی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں اور بیمار پڑجاتے ہیں، ویسے ہی میرے ساری صورتحال بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا بھی اس معاملے کو مزید طول نہیں دینا چاہتا ہے اور میں خود بھی اپنا بچاؤ کرکے اور اپنے کردار کے حوالے سے صفائی دے کر معاملے کو اور طول نہیں دینا چاہتا کیوں کہ مجھے ایک بہت ہی گندے کھیل میں گھسیٹ لیا گیا ہے جبکہ میں کبھی اس خاتون سے ذاتی طور پر ملا ہی نہیں ہوں۔ہریتھک نے کہا کہ میں نے اس خاتون(کنگنا) کے ساتھ فلم میں کام کیا ہے تاہم میں اکیلا کبھی بھی اس سے نہیں ملا ہوں جو کہ ایک سچ ہے۔انہوںنے کہاکہ میں

اپنے ’گڈ بوائے‘ امیج کے ذریعے خود کو بچانا نہیں چاہتا لیکن میں خود کو آنے والے خطرے سے بچنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو غلط انسان قرار دینے سے بچانا چاہتا ہوں اور کئی سالوں سے مردوں کے ہاتھوں خواتین کا استحصال کیا گیا ہے لہٰذا اب بھی کئی لوگ ایسا کرتے ہیں جو کہ شرمناک ہے اور میں اس کا شدید مخالف ہوں لیکن اس سب کے باوجود یہ فیصلہ دیا جائے

کہ ایک آدمی کمزور نہیں ہوسکتا اور عورت جھوٹ نہیں بول سکتی تو بے شک آپ سب یقین مانتے رہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اداکار کا کہنا تھا کہ جس منگنی کی بات کی جارہی ہے کہ میں نے اور اس خاتون نے 2014 میں پیرس میں منگنی کی ہے، اس کی نہ تو کوئی تصویر ہے ، نہ ہی کوئی گواہ ہے اور نہ ہی کسی نے تصاویر بنائی ہیں اور یہاں تک کہ اس سگائی کی

کوئی ایک سیلفی بھی نہیں ہوگی۔ہریتھک نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے ثابت ہو کہ منگنی ہوئی لیکن ایک تصویر کو جواز بنایا گیا تھا اور اب اس کا بھی یہی راز کھلا کہ وہ فوٹو شاپ سے بنائی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے خط میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا ہوں بلکہ میں جو سچ ہے اس کا ساتھ دے رہا ہوں اور اسے بچا رہا ہوں کیوں کہ جب سچ کمزور ہوجاتا ہے یا اس کے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے تو اس سے سب متاثر ہوتے ہیں حتیٰ کہ خاندان اور بچے بھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…