بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سیف علی خان ماموں بن گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ سوہاعلی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ان کے اداکارشوہرکنال کھیمو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مداحوں کو دی۔کنال کھیمو نےاپنے پیغام میں اپنی خوشی کی انتہا کوظاہرکرتے

ہوئے اپنی بچی کی پیدائش کا بتایا اور مداحوں کے پیارپران کا شکریہ ادا کیا۔بالی ووڈ اداکارہ پریناکا چوپڑہ نے بھی یہ خبر سن کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پرسوہا اور کنال کھیمو کو مبارکباد دی۔اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے شوہرکنال کھیمو کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 9 سال سے ساتھ ہیں اور اس دوران کنال نے انہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ان کا ہر صورتحال میں ساتھ دیا جس کے باعث وہ ایک بہترین ساتھی ہیں جنہوں نے ان کا بہت زیادہ خیال رکھا۔واضح رہے کہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو کی شادی 2 سال قبل 2015 میں ہوئی تھی۔کنال نے ٹوئٹ میں بتایا کہ سوہا اور ان کی بیٹی دونوں صحت مند ہیں اور تمام لوگوں کی نیک تمناوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکاروں کی جوڑی کو بالی وڈ شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔سوہا علی کا اپنے شوہر کنال سے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کاخاص خیال رکھا ہے اور کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا جب کہ کنال نے اپنی اہلیہ کی خدمات کو بھی خوب سراہا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…