بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

متیرا ناگن بن گئی،نیا روپ دیکھ کر آپ کو یقین ہی نہیں آئیگا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)میزبان و اداکارہ متیرا کی فلم’’بلائنڈ لَو‘ Love (Blind ) تو پاکستانی باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی، تاہم وہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ واپس آئی ہیں، جو یقینی طور پر پاکستانی ٹی وی اسکرینز کے لیے نیا ہے۔متیرا کو مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل سیریل’’ناگن‘‘ میں دیکھا جاسکتا ہے، جسے پاکستان کا’’گیمز آف تھرونز‘‘ کہا جاسکتا ہے۔متیرا نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے

بتایا کہ یہ شو بہت ہی مختلف ہے، جو مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ سیاست اور اقتدار کی جنگ پر مبنی ہے۔اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے متیرا نے کہاکہ میں مستانی کا کردار کر رہی ہوں، جو خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہے لیکن اصل میں بہت چالاک ہے، اسے ڈرامہ پسند ہے، وہ غلبہ اور اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔کہانی کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے متیرا نے کہا کہ دنیا پر ناگنوں اور نیولوں کا قبضہ ہوتا ہے، جو

اقتدار کی جنگ لڑتے ہیں، ‘میں ایک نیولا ہوں گی۔’’ناگن‘‘ کی ہدایات شاہ بلال دے رہے ہیں جبکہ اسے افتخار احمد عثمانی نے تحریر کیا ہے۔متیرا کے ساتھ ساتھ اس میں کاشف محمود، جاناں ملک، حارب فاروق، ضیاء خان اور فضہ علی بھی شامل ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بالکل نیا سیریل ہے، اس میں ناگن، چڑیلوں اور دیگر مافوق الفطرت چیزوں کے درمیان سخت جنگ دکھائی گئی ہے، اس میں لالچ،طاقت، خوبصورتی، محبت، غرض ہر چیز شامل ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…