بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کیٹ ونسلیٹ جنگ عظیم دوئم کی فوٹوگرافر بنیں گی

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

لاس اینجلس (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ آنے والی فلم میں جنگ عظیم دوئم کی ہولناکیوں کو کیمرے میں قید کرنے والی امریکی فوٹوگرافر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔جنگ عظیم دوئم کی ہولناکیوں کی رپورٹنگ کرنے والی خواتین صحافیوں پر بننے والی اس فلم کا نام تاحال فائنل نہیں کیا گیا۔فلم میں جنگ عظیم دوئم اور سرد جنگ کے دوران رپورٹنگ کرنے والی ایک سے زائد خواتین کی جدوجہد اور کہانیوں کو دکھایا جائیگا۔

ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق کیٹ ونسلیٹ نے ’ای ون‘ کی جانب سے ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم کو جوائن کرلیا۔کیٹ ونسلیٹ فلم میں معروف میگزین ’ووگ‘ کی امریکی فوٹوگرافر ایلزبیتھ لی ملر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ ایلزبیتھ لی ملر جنہیں لیڈی پینروز کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ٗ انہوں نے 1920 میں فیشن ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا اغاز کیا بعد ازاں انہوں نے فیشن آرٹ کی فوٹوگرافی شروع کی۔جنگ عظیم دوئم کے دوران انہوں نے معروف میگزین ’ووگ‘ کے لیے جنگ کے دوران رپورٹنگ کرنے کی خدمات سر انجام دیں ٗانہوں نے نازی جرمن کے حراستی کیمپوں سمیت جنگ کے ہولناک مناظر کو کیمرے میں قید کیااور ان کی تصاویر نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔وہ 70 برس کی عمر میں 1977 میں برطانیہ میں چل بسیں تھیں ٗان کی خدمات کے پیش نظر ایڈنبرگ میں ان کے کیے گئے کام پر آرکائیو لائبریری بنائی گئی۔ایلزبیتھ لی ملر کی زندگی پر شائع کتاب دی لائیوز آف لی ملر کے مالکانہ حقوق ان کے بیٹے اینٹونی پینروز کے پاس ہیں، ممکنہ طور پر ان کی کہانی اسی کتاب سے لی جائیگی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کردی جائے گی، فلم کو ٹوری لم اور اینڈریو میسن پروڈیوس کریں گے۔فلم کو ای ون پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا جائیگا ٗ ممکنہ طور پر فلم میں ایلزبیتھ لی ملر کے علاوہ جنگ عظیم دوئم اور سرد جنگ کے دوران رپورٹنگ کرنے والی دیگر خواتین صحافیوں کے کرداروں کو بھی دکھایا جائیگا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…