بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اسٹار کا جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے دو ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

لاس اینجلس(این این آئی)ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ اور کلائمٹ چینج پر کام کرنے والی تنظیموں کیلئے دو کروڑ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہالی ووڈ میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کی وجہ سے شہرت پانے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلاحی تنظیم نے جنگلی حیات اور آب و ہوا میں تبدیلی پر کام کرنی والی تقریباً 100 تنظیموں کو دو کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 42 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ ہم فخر سے جنگلی حیات کے تحفط اور آب و ہوا کی تبدیلی پر اندرون اور بیرون ملک کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کریں گے تاکہ ہر طرح سے سمندر، جنگلات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے نسل کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔لیونارڈو ڈی کیپریو فائونڈیشن کے سی ای او نے کہا کہ پوری دنیا میں بہت تیزی سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، کلائمٹ چینج کی وجہ سے گرمی کی شدت اور سمندری طوفانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تاخیر سے قبل بھرپور انداز میں جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بچاؤ کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ رقم اسی تناظر میں عطیہ کی گئی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…