بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

فلم جمانجی ٗ ویلکم ٹو جنگل کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)1995میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہوگئی اس سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل جمانجی ٗویلکم ٹو جنگل کا انٹر نیشنل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال قبل جہاں خطرناک جمانجی گیم بورڈ رکا تھا وہیں سے کہانی آگے بڑھے گی جس کے مطابق ہائی

اسکول اسٹودنٹس کوایک گھر کے بیس منٹ سے قدیم ویڈیو گیم بورڈ ملتا ہے جسے کھیلنے کی کوشش انہیں خطرناک جنگل میں پہنچا دیتی ہے جہاں سے انوکھے ایڈونچر کا آغاز ہو جاتاہے ۔ٹیڈ فیلڈ، ڈیوین جانسن اورمائیک ویبر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈیوین جانسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیون ہارٹ ، جیک بلیک، نِک جونز اورکیرن گیلن سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کی تیار کردہ یہ ایڈونچر تھرلرفلم رواں سال سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت 22دسمبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…