لاہور(آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر ملک امجد نے استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کی عدالت میں ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمان کے وکلا نے گواہوں پر جرح کی،
عدالت نے اس کیس کے مزید گواہوں کو تئیس ستمبر کو طلب کرلیا، عدالت میں تھانہ شیراکوٹ پولیس نے مرکزی ملزمہ ازما را، حکیم ذیشان اور حافظ فاروق کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ان پرالزام ہے کہ انہوں نے ماڈل گرل عبیرہ کو قتل کیا اور اس کی لاش فریزرمیں بند کردی بعد میں اس کو ایک بیگ میں ڈال کر ٹرک سٹینڈ میں پھینکنے کی کوشش کی گئی ۔ملزمہ سی سی کیمرے کی مدد سے پکڑی گئی بعد میں دیگر ملزمان کا علم ہوا۔ چالان آنے پر اب اس کیس کے آخری گواہ کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔