ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی رنبیر کپور کے ساتھ تصویر،لوگ کیا سمجھتے رہے ،حقیقت کچھ اور ہی نکلی

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکی شہر نیویارک میں بھارت کے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں

جن میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی سگریٹ پی رہی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے ’’پنک ولا‘‘ نام کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے بتایا کہ رنبیر کپور اس وقت نیو یارک میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی وہاں دیکھاگیا ہے، ان دونوں اداکاروں کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں، ذرائع کے مطابق یہ تصاویر نیو یارک میں ماہرہ خان کے ہوٹل کے باہر لی گئی ہیں اور ان تصاویر میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور تمباکو نوشی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ رنبیر کپور بھارتی اداکار سنجے دت کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات بارے افواہیں گردش کرتی رہیں تھیں مگر دونوں نے ان کی تردید کی تھی مگر اب ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر آ کر سارا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…