ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پریانکااوردیپیکا کریں تو ٹھیک اور ہم کریں تو فحاشی، زرین خان پھٹ پڑیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا گیا ہے۔سلمان خان جیسے سپراسٹار کے ساتھ فلم ’ویر‘ کے ذریعے کیرئیر کا آغاز کرنے کے باوجود اداکارہ زرین خان کا شمار بالی ووڈ کی ناکام

اداکاراؤں میں ہوتا ہے،فلم’’ اکثر 2‘‘ کسی بھی طرح غیر اخلاقی فلم نہیں ہے،فلم میں زرین خان کے ساتھ ٹی وی اداکار گوتم مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 6 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران زرین خان نیا س بات کا اعتراف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا آغاز کرنے کے باوجود میرا کیرئیر مسائل کا شکار رہا ، لوگوں کو پہلی فلم حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن مجھے اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد جدوجہد کرنی پڑی، زیادہ وزن کے باعث مجھے مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ میں دوسری اداکاراؤں کی طرح نہیں دکھتی کیونکہ میرا وزن زیادہ ہے۔اس کے بعد تو میرا وزن بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا، جب کہ چند برس بعد جب دوسری اداکاراؤں نے وزن بڑھایا تو انہیں نہ صرف سراہا گیا بلکہ ان کی تعریف بھی کی گئی پھر میرے ساتھ دوہرا معیار کیوں اپنایا گیا، بڑھے ہوئے وزن کے باعث مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ میں کیسی نظر

آتی ہوں میرے کپڑے کیسے ہیں وغیرہ میرا گھر سے باہر نکلنا تک مشکل ہوگیا یہاں تک کہ مجھے فلموں میں کام ملنا بھی بند ہوگیا۔زرین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے لوگ یہاں فن سے نہیں بلکہ وزن سے آپ کے ہنر کا اندازہ لگاتے ہیں ، میں اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے اے گریڈ فلموں کا حصہ

نہیں بن سکی ، زرین خان نے اے گریڈ اداکاراؤں جیسے دپیکا پڈوکون ، پریانکا چوپڑا ، ایشوریا رائے وغیرہ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑے بینر کی فلموں میں اگر یہ اداکارائیں غیر اخلاقی سین کرتی ہیں تو نہ صرف ان کی تعریف کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…