ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ 65 سالہ اداکار کو ٹوئٹر پر ایک بار پھر اس وقت لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک خاتون صارف کو ڈائریکٹ
میسج پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز پیغام بھیجا۔اس خاتون نے رواں ماہ کے شروع میں اداکار کا مذاق اڑایا تھا جس پر رشی کپور نے ڈائریکٹ میسج پر توہین آمیز پیغام بھیجا۔اس خاتون نے اس پیغام کو 19 ستمبر کو ایک ٹوئیٹ پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد رشی کپور پر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کردی تھی۔
لوگوں کی تنقید پر رشی کپور نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا بکواس، میں ایسی اب ایسی ٹوئیٹس دیکھ رہا ہوں جس میں میری توہین کی جارہی ہے، میں کوئی مذہبی شخصیت نہیں اور میں لوگوں کو ان کی زبان میں جواب سکتا ہوں، تو اپنی شکایات بند کریں۔اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز
ٹرافی کے فائنل تک رسائی کے بعد بھی رشی کپور نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ایسے پیغامات ٹوئٹر پر پوسٹ کیے تھے جن پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔