بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

گوگل نے ایسی پاکستانی خاتون کی تصاویر ڈوڈل پر لگا دیں کہ دنیاساری حیران رہ گئی،

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ ترنم نور جہاں کا یوم پیدائش ، گوگل بھی نور جہاں کے گیت گانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ ترنم نور جہاں کے یوم پیدائش کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ملکہ ترنم نور جہاں کواپنا ڈوڈل بناتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926کو قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔ ملکہ ترنم نور جہاں پاکستانی دنیائے شوبز کی ان شخصیات میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے متحدہ ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا۔ انہوں نے نصف صدی سے زیادہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔1935ءمیں بطور چائلڈ سٹار اپنے کریئر کا آغاز کیا اور اپنی وفات سے چند سال قبل تک فن کی دنیا سے وابستہ رہیںآپ نے کئی فلموں میں بطور اداکارہ بھی کام کیا۔ انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ 1965ءکی جنگ میں ا نہوں نے میرے ڈھول سپاہیا ، اے وطن کے سجیلے جوانوں ، ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے ، او ماہی چھیل چھبیلا، یہ ہوائوں کے مسافر ، رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، میرا سوہنا شہر قصورنیں سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔ آپ نے 74برس کی عمر میں 23دسمبر کی سرد شام اس دنیائے فانی کو خیر آباد کہا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…