جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

تاریخ میں پہلی بار کس پاکستانی اداکار نے اعلیٰ ترین ’’ایمی ایوارڈ‘‘ اپنے نام کر لیا؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ریز احمد نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ان کو یہ ایوارڈ ٹیلی ویژن مووی دا نائٹ آف میں بہترین اداکاری کی کیٹیگری میں دیا گیا ہے۔متعلقہ کیٹیگری میں ان کے مقابل بینی ڈکٹ ، رابرٹ ڈی نیرو اور ایوان میک گریگر تھے۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے تجربہ تمام ساتھی اداکاروں کے ساتھ قریب سے کام کرنے کا بہت اچھا رہا ہےاور وہ اپنا یہ ایوارڈ بھی ان کے نام کرتے ہیں۔بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے فلموں میں مزید کردار متعارف کروانے پر زور دیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے برطانوی اداکار ایڈ سکرین کی اداکاری کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ ان کیلئے کافی پرکشش تھی۔سٹریمنگ سروس ہولو کی ڈرامہ سیریز ’دا ہینڈمیڈز ٹیل‘ نے رواں برس کے ایمی ایوارڈز میں سب سے اہم اعزازات میں سے چار اعزاز حاصل کر لیے ہیں۔ایمی کو ٹی وی انڈسٹری کا آسکرز کہا جاتا ہے اور اتوار کو 69ویں ایمی ایوارڈز میں ‘ہینڈمیڈز ٹیل کو بہترین ڈراما سیریز قرار دیا گیا جبکہ اس کے ہدایتکار ریڈ مورانو کو بہترین ہدایتکار، الزبتھ موس کو بہترین اداکارہ اور این ڈوڈ کو بہترین معاون اداکارہ کے لیے ایوارڈز ملے۔پروڈیوسر بروس ملر نے اس سیریز کی مصنفہ مارگریٹ ایٹوڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘انھوں نے یہ دنیا ہمارے لیے تیار کی ہے۔رض (رضوان) احمد کو لمیٹڈ سیریز یا فلم ‘دا نائٹ آف کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ برطانیہ کے ہی چارلی بروکر کو نیٹ فلکس کے پروگرام ‘بلیک مرر کے لیے بہترین لکھاری کا ایوارڈ ملا۔جبکہ بہترین ٹیلی فلم کا ایوارڈ ‘سین جونیپریو کو ملا۔ بروکر نے کہا کہ ‘یہ محبت کی کہانی ہے اور محبت نفرت کو ہرائے گی اور فتح یاب ہوگی۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…