بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بوبی دیول کی 4 سال بعد فلم نگری میں واپسی

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار بوبی دیول 4 سال بعد فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ کے ذریعے سلور اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔اداکار بوبی دیول نے 1977 میں بطور چائلڈ اداکار فلم ’’دھرم ویر‘‘ میں نظر آئے تھے جس کے بعد انہوں نے 1995 میں فلم ’’برسات‘‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا۔انہیں شہرت فلم ’’اور پیار ہوگیا‘‘ سے ملی جب کہ انہوں نے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں

’’سولجر‘‘، ’’بادل‘‘، ’’بچھو‘‘، ’’چور مچائے شور‘‘ اور ’’کرانتی‘‘ شامل ہیں۔بوبی دیول بھی ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں نئے اداکاروں کے باعث کام نہیں مل رہا ہے جب کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے دہلی میں بطور ڈے جے بھی کنسرٹ کیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔بوبی دیول بھی 6 سال سے کام نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہی خاندان کے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی فلموں میں کام کررہے ہیں لیکن اب 4 سال بعد اپنے بھائی سنی دیول کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کی ہے۔سنی دیول اور بوبی دیول کی فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ نے باکس آفس پر کمائی کا آغاز مایوس کن کیا ہے اور فلم نے اپنی ریلیز کے 2 دنوں میں صرف 4 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…