منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے لوگوں کو دیکھ کر اپنا چہرہ کیوں چھپا لیا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ بیوٹی بپاشا باسواپنے شوہرکرن سنگھ گروور کے ساتھ حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھر کے باہر دیکھی گئیں تاہم انہوں نے میڈیا کو دیکھتے ہی اپنا چہرہ چھپا لیا۔بڑے پردے پراپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ کی حسیناؤں

کو اگربنا میک اپ کے دیکھ لیا جائے تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ اپنے حسن سے لوگوں کو دیوانہ بنانیوالی اداکارائیں حقیقت میں بالکل بھی خوبصورت نہیں ہیں، اداکارہ بپاشا باسو بھی اسکرین پر بہت خوبصورت نظرآتی ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔حال ہی میں بپاشا باسو اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھرتقریب میں شرکت کی غرض سے گئی تھیں،تقریب میں شرکت کے لیے بپاشانے کسی بھی قسم کے میک اپ سے گریز کیا تھاشاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں میڈیا بھی موجود ہوگا،لیکن جیسے ہی انہوں نے میڈیا کو دیکھا اپنے چہرے کو چھپانا شروع کردیا۔پہلے تو اداکارہ نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپایا بعد ازاں موبائل فون کو چہرے پر رکھ لیا ، شاید بپاشا نہیں چاہتیں تھی کہ لوگ انہیں بنا میک اپ کے دیکھیں کیونکہ وہ بنا میک اپ کے بالکل بھی خوبصورت نہیں لگتیں۔واضح رہے کہ بپاشا باسو نے شادی کے بعد بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم فلموں سے یہ دوری عارضی ہے جیسے ہی انہیں اچھے اسکرپٹ کی پیشکش ہوئی وہ جلد دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…