اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مغرب میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نسلی تعصب کا شاخسانہ، پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ نادیہ جمیل والد سمیت گوروں کے ملک میں نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادکارہ نادیہ جمیل
نے اپنے پیغام میں برطانیہ میں اپنے والد سمیت نسلی تعصب کا نشانہ بننے کا واقعہ اپنے ایک پیغام میں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ مرکزی مارکیٹ میں مشہور اٹالین ریسٹورنٹ ڈان پاسکل میں کھانا کھانے گئیں لیکن ہوٹل کے عملے نے کہا کہ آپ چلے جائیں آپ کے والد کی داڑھی ہے۔ ڈان پاسکل کیمبرج میں واقع ہے جہاں پر پاکستانی اور عام افراد جن کی داڑھیاں تھیں انہیں ہوٹل کھانا دینے سے انکار کردیا ، ابا جی کو اس ساری صورت حال پر برداشت کرنا ہوگا۔اداکارہ کے مطابق جب وہ ہوٹل میں گئیں تو انہوں نے ویٹر سے مینیو طلب کیا جس کے جواب میں اس نے مینیو دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہم آپ کو کھانا نہیں دے سکتے ، آپ سیلف سروس لے لیں میں نے سیلف سروس کے لئے مینیو اٹھایا تو مجھے کہا گیا کہ آپ یہاں سے کھانا نہیں لے سکتے ، جب میں نے پوچھا کہ کیوں نہیں لے سکتے ؟ تو اس کے جواب میں عملے نے ٹال مٹول سے کام لیا۔
1st racist encounter in England. #DonPascual Italian restaurant in Main Market Square refused 2 serve Aba & me & asked us 2 leave!His beard!
— Nadia Jamil (@NJLahori) August 21, 2017