لندن (آن لائن)پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مسلمان ہونا بھی جرم ٹھہرا ہے اور نسلی تعصب کے باعث ہمیں ہوٹل سے باہر نکالا گیا ، میرے والد کی داڑھی کی وجہ سے ہمیں ہوٹل میں کھانا نہیں دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کے ساتھ اندوہناک واقعہ پیش آیا جب انہیں اور ان کے والد کو ایک ہوٹل نے کھانے فراہم کرنے سے روک دیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی داڑھی کی وجہ سے انہیں کھانا فراہم نہیں کیاگیا
۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹس کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ مرکزی مارکیٹ میں مشہور اٹالین ریسٹورنٹ ڈان پاسکل میں کھانا کھانے گئیں لیکن ہوٹل کے عملے نے کہا کہ آپ چلے جائیں آپ کے والد کی داڑھی ہے۔ ڈان پاسکل کیمبرج میں واقع ہے جہاں پر پاکستانی اور عام افراد جن کی داڑھیاں تھیں انہیں ہوٹل کھانا دینے سے انکار کردیا