جمعہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2024 

پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے شوہر معروف ماڈل و اداکار احمد بٹ گرفتار

datetime 18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ حمیرا ارشد اور اس کے اہل خانہ پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد اور قتل کی دھمکیاں، معروف ماڈل و اداکار احمد بٹ بھائی اور دو ساتھیوں سمیت حوالات بند۔ تفصیلات کے مطابق حمیرا ارشد اور اس کے اہل خانہ پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر شوہر احمد بٹ کو بھائی اور دو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر معروف ماڈل و اداکار احمد بٹ نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ نہ صرف ان کے گھر پر حملہ کیا بلکہ انہیں اور ان کے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ احمد بـٹ انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ احمد بٹ انکے گھر پر قبضہ کر کے اس کو اپنے نام کروانا چاہتے ہیں اور انکا ر پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ قتل کر نے کی بھی سنگین دھمکیاں دیتے ہیںاپنے گھر پر حملہ اور تشدد کرنے پر حمیرا ارشد نے ون فائیو پر کال کرتے ہوئے پولیس کو بلا لیا جس پر پولیس نے احمد بٹ ،ان کے بھائی اور 2 دوستوں کو حراست میں لیتے ہوئے مقامی تھانے میں منتقل کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ احمد بٹ اور انکےمسلح ساتھیوں پر حمیرا ارشد کے گھر پر حملہ کرنے ،حمیرا اور اس کے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار احمد بٹ اور حمیرا ارشد کے درمیان لڑائی اور صلح ہوتی رہی ہے جبکہ 3 ماہ قبل حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ دو سال قبل احمد نے میڈیا پر آئے بغیر اس سے علیحدگی کے عوض بیس لاکھ روپے کا معاہدہ کیا پھر معافی مانگ لی مگر محبت کے رشتوں کو دولت کے ترازو میں تولنے والے نے اب پھر سے نہ صرف تین کروڑ روپے

کا مطالبہ کیا بلکہ میڈیا کے روبرو انکی کردار کشی بھی کی ہے۔حمیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کی خاطر احمد بٹ کی ہر بات پر سمجھوتہ کرتی رہی ہے، اگر وہ صبر کرتا تو میرا جو بھی ہے وہ میرے بچے اور خاوند کا ہی تھا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل حمیرا ارشد نے خلع کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا لیکن پھر بعد میں صلح ہو گئی تھی۔دوسری جانب احمد بٹ کا کہنا ہے

کہ وہ اپنے سات سالہ بیٹے کو لینے کے لئے آئے تھے ،انہوں نے حمیرا یا اسکے گھر والوں پر کوئی تشدد نہیں کیا اور نہ ہی ان کے دوستوں کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…