بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلائی کے الزامات،اداکارہ میرا بھی معاملے میں کود پڑی،عمران خان کو چیلنج کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کا بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہے ،عائشہ گلا لئی کے ساتھ ہوں اور اسے بھرپور سپورٹ کرتی ہوں ، عمران خان سچے ہیں تو اپنا بلیک بیری عدالت میں پیش کریں ۔ اداکارہ میرا نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں نواز شریف سے بہتر لیڈر پاکستان کو نہیں ملا ،

وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں بہترین لیڈر تصور کیے جاتے ہیں اور وہ لیڈر ہیں اور رہیں گے ۔ دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں وہ نواز شریف کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا اور وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے خیر خواں ہیں ۔ میرا نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف مجھے سب سے بہترین لیڈر نظر آتے ہیں جن پر ہمیں ناز ہے ۔ نواز شریف ملک کے وزیر اعظم تھے اور مستقبل میں بھی وہ وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتی ہوں مگر نواز شریف کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے عائشہ گلا لئی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ خواتین کو اپنی عزت کے تحفظ کا بھرپور حق حاصل ہے اور ان کو اپنی عزت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ گلا لئی ایک دلیر خاتون ہیں ان کو بے عزت کرنے کی کوشش کی گئی ۔ عائشہ گلا لئی کے الزامات غلط ہیں تو عمران خان کو اپنا بلیک بیری فون عدالت میں پیش کردینا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت ہونے کے ناطے میں اپنی بہن عائشہ گلا لئی کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرتی ہوں اور جہاں بھی خواتین پر مظالم ہوں گے میں انکے حقوق کے لئے جدوجہد کروں گی ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…