جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

بھارت میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کیا افسوسناک کام ہو گیا ؟

datetime 20  جولائی  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی بھی اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن گئے۔ ویسے تو دنیا بھر کی کئی نامور شخصیات اپنی قومیت اوررنگت کی وجہ سے تعصب کا شکار بن چکے ہیں لیکن بالی ووڈ میں یہ رجحان کچھ زیادہ ہی دکھائی دیتا ہے اس لیے تو شاہ رخ خان،

اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا سمیت کئی نامور ستارے بھی اس تعصب سے محفوظ نہ رہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والے وراسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود کامیابی کی بلندیوں پر پہنچے، وہ بھی اس کا شکار بنے۔حال ہی میں نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ احساس دلانے کے لیے شکریہ کہ مجھے میری سانولی رنگت کی وجہ سے گوری رنگت والے اور حسین لوگوں کے ساتھ فلم میں کاسٹ نہیں کیا جاسکتا لیکن میں نے کبھی ان باتوں کو خاطر میں نہیں لیا۔دراصل نوازالدین صدیقی کو یہ ٹوئٹ ان کی نئی فلم ’بابو موشائی بندوق باز‘ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ایک بیان کی وجہ سے کرنی پڑی جس میں انہوں نے کہا کہ فلم میں پہلے نوازالدین صدیقی کے مدمقابل چترانگا سنگھ کو کاسٹ کیا گیا لیکن ان کے انکار پر ہیرو کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر کاسٹنگ کی گئی کیوں کہ اگر ہم کسی گوری رنگت والی اداکارہ کو نواز کے مدمقابل کاسٹ کرتے تو یہ بہت عجیب لگتا۔واضح رہے نوازالدین صدیقی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’مام‘ میں سری دیوی کے ساتھ دکھائی دیے جب کہ وہ رنبیر کی فلم ’جگا جاسوس‘ میں بھی مختصر کردار ادا کرچکے ہیں اور ٹائیگر شروف کے ساتھ ان کی فلم ’منا مائیکل‘ بھی اس ہفتے ریلیز ہونے والی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…