جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

سپر سٹار ہمایوں سعید ابتدا میں ڈرامے کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟

datetime 23  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شروع میں انہیں ڈراموں میں کام کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔ سلور سکرین پر راج کرنے والے ہمایوں سعید کا کہنا تھا جب شروع میں مجھے کام کی آفرز ہونے لگیں تو کئی برس پہلے ایک ڈرامے کیلئے مجھے بلایا گیا۔ میں نے پروڈیوسر سے کہا کہ میں ڈرامے کی ایک قسط کے 5 ہزار روپے لوں گا۔

اس پر پروڈیوسر نے تھوڑا پس و پیش سے کام لیا لیکن بعد میں انہوں نے میری مرضی کے مطابق پیسے دیدیئے ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ آجکل میں ڈراموں کی ایک قسط میں کام کرنے کے لاکھوں روپے وصول کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ایک ڈرامے میں کام کرنے کیلئے 30 لاکھ روپے معاوضہ لینے کا انکشاف کیا تھا۔ سجل علی کا شمار پاکستان کی مہنگی ترین اداکارائوں میںہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…