ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

باپ کون؟میرے ٹویٹ کا مقصد دراصل کچھ اور ہی تھا، رشی کپور کا پاکستانی قوم کو پیغام، حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ہندوستان کے سپرسٹار رشی کپور نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل فادرز ڈے کے حوالے سے ایک متنازعہ ٹویٹ کے ذریعے ٹویٹر پر پاک بھارت جنگ چھیڑی۔ اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی عوام کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لیا۔ میں نے کہا بھی کہ مجھ سے غلطی ہو گئی لیکن لوگوں نے میرا جواب سنا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے متعلق بہت غلط باتیں کیں مگر میں پریشان نہیں ہوتا کیونکہ بچے ہمارے ہوں یا پاکستان کے سب چھوٹی موٹی بدمعاشی کرتے ہیں، بچوں کو کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہئے مگر غیراخلاقی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صرف پیار کی بات کرتا ہوں، میں غلط ہوں آپ صحیح ہیں، میں ہار گیا، آپ جیت گئے۔رشی کپور نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں دونوں ملکوں کے عوام محبت اور امن سے رہیں، پاکستان کی عوام کی محبت کا شکرگزار ہوں، جیت پر پاکستان کو فورا مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹویٹ صرف مذاق تھا، میرا مقصد کسی کا دل دکھانا ہرگز نہیں تھا، میں پاکستان کی عوام سے بہت پیار کرتا ہوں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…