بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

”باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ “بھارتی اداکار رشی کپور کی ہرزہ سرائی پر شیخ رشید کے جواب نے بھارتیوں کو آگ لگادی

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)”باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ “بھارتی اداکار رشی کپور کی ہرزہ سرائی پر شیخ رشید کے جواب نے بھارتیوں کو آگ لگادی، تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رشی کپور کے متنازعہ ٹویٹ پر یوں تو پاکستانیوں نے خوب جواب دیئے لیکن معروف پاکستانی سیاستدان شیخ رشید کے جواب نے تو بھارتیوں کو آگ ہی لگادی ، شیخ رشید احمد نے رشی کپور کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا

کہ جن کے باپ دادوں کو پاکستان نے پال پوس کر بھیجا ہو اب وہ ہمیں درس دینگے فادرز ڈے کا؟، ٹوئٹر پر شیخ رشید کے رشی کپور کو زبردست جواب کوسوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا ہے اور بھارتی اداکار رشی کپور کی پاکستان کے خلاف زہریلی ہرزا سرائی ، پاکستانی شہری کے جواب نے رشی کپور کومنہ پر ہاتھ رکھ کر ٹویٹر سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جو 18جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور 18جون پوری دنیا میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے کو بنیاد بنا کر رشی کپور نے پاکستان کے خلاف زہریلی ہرزہ سرائی کی۔ رشی کپور نے اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ” پی سی بی،مہربانی کرکے کرکٹ ٹیم بھیجنا،پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجیں تھیں ،18جون کو فادرز ڈے کے موقع پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ “۔رشی کپور کے ٹویٹ کے جواب میں ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے بھارتی اداکار کو ایسا جواب دیا کہ رشی کپور منہ پر ہاتھ رکھ کر ٹویٹر سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پاکستانی صارف نے رشی کپور کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ”انکل ، جب ا?پ منہ کھولتے ہیں تو روزانہ وہاں سے ایسے جلاب نکلتے ہیں یا ا?ج کوئی خاص موقع ہے “۔ پاکستان صارف کے جواب پر

رشی کپور نے سبکی محسوس کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”اچھا چھوڑو یار،تم لوگ جیتو اور ہزاروں بار جیتو بس دہشت گردی بند کردو یار،مجھے ہار منظور ہے،ہم امن اور پیار چاہتے ہیں “۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…