پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی جرید فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی، دو ”خان“بھی شامل

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹیز کی فہرست جاری کر دی ہے ۔گریمی ایوارڈ جیتنے والے ریپر شون ‘ڈیڈی کومبز سرفہرست ہیں جبکہ بالی ووڈ کے دو خان بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں شامل ہیں۔رواں سال 130 ملین ڈالرز کمانے والے ریپر گذشتہ سال اس فہرست میں 22 ویں نمبر پر تھے۔ مگر اس سال ان کا نمبر پہلا ہے۔ شون ڈیڈی نے حالیہ دورہ امریکہ ،

ووڈکا کمپنی کے ساتھ معاہدے اوراپنی کپڑے بنانے والی کمپنی شون جان کا ایک تہائی حصہ فروخت کر کے یہ کمائی کی ہے۔ کومبز اپنی سب سے زیادہ بکنے والی البمز ’’نو وے آؤٹ‘‘ اور ’’فور ایور‘‘ کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔سب سے زیادہ کمانے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں 105 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر امریکی گلوکارہ بیونسے ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ گزشتہ سال اس فہرست میں بیونسے کا نمبر 34واں تھا ۔تیسرے نمبر پر 95 ملین ڈالرز کے ساتھ شہر آفاق سیریز ہیری پوٹر کی مصنفہ مصنف جے کے راؤلنگ ہیں جس کی وجہ ’’ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ ‘‘ ہے۔ برازیل کے فٹبالرکرسچیانو رونالڈو 93 ملین ڈالرز کے ساتھ رواں سال چوتھی سے بانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ فٹ بال کے علاوہ رونالڈو کا ذریعہ آمدنی ان کی جینز کمپنی ہے۔ اس کے علاوہ معروف برانڈ نائیکی کی طرف سے لائف ٹائم ڈیل سے بھی رونالڈو کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔فہرست میں 59 ویں نمبرپرپہلی بار شامل ہونے والی 19 سال کی کائلی جینر ہیں جو سب سے کم عمر سیلیبرٹی ہیں۔کائلی جینر نے فیملی ریئلٹی شو ’’کیپنگ اپ ود دا کارڈیشیئنز‘‘ کے علاوہ اپنے نام سے کاسمیٹک کمپنی اور ملبوسات کے ذریعے یہ آمدنی حاصل کی۔ان کے اثاثے 41 ملین ڈالرز ہیں۔معروف سیلیبڑیٹیز میں بالی وڈ کے دو سپراسٹارز بھی شامل ہیں۔

آمدنی کے لحاظ سے شاہ رخ خان 38 ملین ڈالرز کے ساتھ 65 ویں اور سلمان خان 37 ملین ڈالرز کے ساتھ 71 ویں نمبر پر ہیں۔اداکارہ اورگلوکارہ جینیفر لوپیز بھی 38 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔ جینیفر لوپیز ’’ورلڈ آف ڈانس ‘‘ نامی شو کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہونے کے علاوہ اس میں جج بھی ہیں جبکہ لاس ویگس میں مکان اور اشتہارات وغیرہ انکی آمدنی بڑھانے میں معاون ثابت ہوئے۔فوربز کی سب سے زیادہ کمانے والی ایک سو سیلیبرٹیز کی فہرست میں میں 16 فیصد خواتین ہیں۔ فہرست میں شامل 50 فیصد افراد کا تعلق میوزک سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…