منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم حادثے کا شکار

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (اے این این)بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم (پھوگٹ)حادثے کا شکار ہو گئیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو بھارتی سینما کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جا رہا ہے، فلم نے صرف چین میں 1000 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کیا اور فلم کی کہانی کو چین کے صدر ژی جن پنگ نے بھی بہت پسند کیا

جو پہلوان مہاویر سنگھ اور اس کی بیٹیوں کے گرد گھومتی ہے، فلم میں پہلوان کا کردار عامر خان نے جبکہ زائرہ وسیم نے ان کی بیٹی کردار نبھا یا ہے۔زائرہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ ان دنوں کشمیر میں ہی ہیں، دو روز قبل زائرہ اپنی کار میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بلیوارڈ روڈ پر سفر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی کار بے قابو ہو کر ڈال جھیل میں جا گری، زائرہ کے ساتھ کار میں موجود دوسرے مسافروں اور مقامی افراد نے فورا انہیں جھیل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کار ڈرائیور کی غلطی اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی تھی تاہم زائرہ کو معمولی زخم آئے ہیں اور وہ اب ٹھیک ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…