منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چینی صدر شی جن پنگ نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بڑا سرپرائز دیدیا ۔۔ مسلمان مخالف مودی بھی حیران  

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹرپرفکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو بھی اپنا مداح بنالیا۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلمیں انڈیا سے باہر زیادہ بزنس کرتی ہیں جس کی واضح مثال ’’دنگل‘‘ ہے جس نے چین میں تہلکہ مچاتے ہوئے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیے اور صرف چین میں ایک ہزار کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرکے پہلی بھارتی فلم ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارت کے بعد چین میں فلم ’’دنگل‘‘ کو پسند کیے جانے کی وجہ عامر خان کے ساتھ فلم کی کہانی ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیتی ہے اور اسی وجہ سے چین کے لوگ اس فلم کو بے حد پسند کررہے ہیں تاہم مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ’’دنگل‘‘ نے چینی صدر کو بھی ان کا مداح بنالیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی عامر خان کی فلم دیکھی جس کا تذکرہ انہوں نے گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کیا۔ چینی صدر نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین میں فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کا سفر جاری ہے ٗ انہوں نے خود بھی یہ فلم دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…