جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں سنجے کی جگہ اجے شامل

datetime 8  جون‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز دھمال کے تیسرے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ میں سنجے دت کی جگہ اجے دیوگن کو شامل کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور سنجے دت کی جانب سے ’ٹوٹل دھمال‘ میں کام کرنے سے انکار کے بعد اجے دیوگن کو لیڈنگ رول میں شامل کرلیا گیا ہے۔فلمساز اندرا کمار کا کہنا تھا کہ دھمال سیریز کے مخصوص مداح ہیں جو اسے بے حد پسند کرتے ہیں جب کہ اجے دیوگن کی شمولیت سے فلم ’ٹوٹل دھمال‘ ایک اہم فلم بن جائے گی

کیوں کہ ’گول مال‘ سیریز کی وجہ سے مداح اجے کی کامیڈی کو بے حد سراہتے ہیں۔اس سے قبل سنجے دت فلم ’دھمال‘ اور ’ڈبل دھمال‘ میں لیڈ رول ادا کیا تھا لیکن فلم کے تیسرے سیکیوئل میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اب مزید دھمال سیریز کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ میرے بچے مجھے اخلاق سے گرے ہوئے مزاحیہ کرداروں میں دیکھیں۔واضح رہے اجے دیوگن آج کل روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’گول مال‘ کی چوتھی سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ارشد وارثی، تشار کپور، پرینیٹی چوپڑا اور تبو بھی فلم کا حصہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…