منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ کو پاکستانی قرار دیدیا گیا ۔۔ عجیب و غریب انکشاف ۔۔ تفصیلات لنک میں 

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ گوہر خان کو سوشل میڈیا پر پاکستانی قرار دے دیا گیا جس پر اداکارہ کا بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔بگ باس سیزن 8 میں کامیابی حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بہت کم ہی بھارتی فلموں میں کام کیا لیکن اس کے باوجود گوہر بھارتی فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہے، ماڈلنگ اور آئٹم نمبرز کے علاوہ گوہر کئی رئیلٹی شوز میں شرکت کرچکی ہیں

اس کے علاوہ 2014 میں گوہر خان اس وقت خبروں کا حصہ بنیں جب ایک شو کے دوران نوجوان نے انہیں تھپڑ ماردیا۔گوہر خان فلم انڈسٹری کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں، گزشتہ روز گوہر خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک شخص نے انہیں پاکستانی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس ہوا کہ کل آپ کی ٹیم میچ ہار گئی لیکن کوئی بات نہیں اگلی بار ضرور موقع ملے گے، بس اس کمنٹ کے بعد گوہر خان بھڑک اٹھیں اور انہیں کمنٹ کرنے والے کو کھری کھری سنادی۔گوہر خان نے سب سے پہلے کمنٹ ڈیلٹ کیا اور پاکستانی کہنے والے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک بھارت ہے لیکن شاید آپ کسی دوسرے سیارے سے آئے ہیں، مجھے تمام ممالک سے پیار ہے اور تمام مذاہب کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن چھوٹی ذہنیت کے لوگ یہ نہیں سمجھیں گے لہذا آپ اپنے لیے خود دعا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…