پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جیکولین فرنا نڈس کیلئے جسٹن بیبر ڈراؤنا خواب بن گئے

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) لاکھوں دلوں کی دھڑکن بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کا بھارت میں کنسرٹ نا صرف لوگوں کیلئے بلکہ اداکارہ جیکو لین فرنانڈس کے لئے بھی ڈراونا خواب ثابت ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں میوزک کنسرٹ کی غرض سے آئے

، جسٹن بیبر کو ممبئی میں گھمانے اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تعارف کی ذمہ داری اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو سونپی گئی تھی۔ جیکولین بھی اس پر بڑی خوش اور پر جوش تھیں تاہم ان کا تمام جوش اس وقت جھاگ بن کر بہہ گیا جب بیبر کے گارڈز نے انہیں گلوکار کے قریب بھی بھٹکنے نہیں دیا۔جیکولین نے نرمی سے گارڈز کو یاد دلایا کہ وہ جسٹن بیبر کو ممبئی گھومنے میں مدد کرنے کے ساتھ انہیں کنسرٹ کے بعد دی جانے والی پارٹی میں لے جانا چاہتی ہیں تاہم ان کی ٹیم نے نہایت روکھے لہجے میں جواب دیا کہ جسٹن بیبر کنسرٹ کے بعد کسی پارٹی میں جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی ممبئی گھومنا چاہتے ہیں، یہ سننا تھا کہ جیکولین غصے میں وہاں سے چلی آئیں۔واضح رہے کہ بھارت آمد سے قبل جسٹن بیبر نے کنسرٹ انتظامیہ کو اپنی فرمائشوں کی لمبی لسٹ جاری کردی تھی جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…