ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چنکی پانڈے کی صاحبزادی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی انانیا پانڈے بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔ اگرچہ معروف اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھارتی فلم انڈسٹری میں داخل ہونے کیلئے ابھی تک انتظار کر رہی ہیں

دوسری جانب ایک نام ایسا بھی ہے جو شاید ان سے پہلے بالی ووڈ میں انٹری دیدے۔انڈین میڈیا کے مطابق اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی انانیا پانڈے بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔ خبریں ہیں کہ سپر سٹار سلمان خان نے انانیا کو فلموں میں بریک دینے کی حای بھر لی ہے۔ انانیا پانڈے کی ابھی عمر صرف 18 سال ہے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ انانیا اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کیلئے ان دنوں گوا میں موجود ہیں۔ واپسی کے فوری بعد وہ مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کر دیں گی۔انڈین میڈیا کے مطابق انانیا کے کزن آہان پانڈے بھی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے پر تول رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے فلم پلانز کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ انانیا پانڈے نے حال ہی میں ڈانس کلاسز میں بھی داخلہ لیا تھا۔ چنکی پانڈے نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی ہاں! انانیا بالی ووڈ اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔ اس بارے میں کچھ عرصہ قبل میری انانیا سے بات ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…