جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شاہ سلمان اورٹرمپ کا رقص،عدنان سمیع کے جارحانہ تبصروں نے سعودی عرب ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آگ لگادی

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ دیسک) پاکستان کوچھوڑ کربھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے اسلام کے بارے میں ایک ایسابیان دے دیاہے جس کے بعد پوری مسلمان دنیامیں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسعود ی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں امریکی صدرکوبھی مدعوکیاگیاتھااوراس کانفرنس کوپوری دنیامیں بھرپورکوریج دی گئی ۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے

سعود ی عرب میں سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کے ساتھ مل کر تلواروں کاروایتی رقص کیالیکن اس رقص پربھارتی گلوکارعدنان سمیع بھی اپنے دوست سونونگم کے پیروکارنکلے اور اسلام سے متعلق ایسابیان جاری کردیا جس کے باعث پوری دنیا کے مسلمان غصے میں مبتلا ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘پرعدنان سمیع نے کہاکہ میں مسلم علماسے سوال کرتاہوں کہ آپ (علما) کایہ دعوی ہے کہ اسلام میں توموسیقی حرام ہے ؟لیکن یہ سعود ی عرب ہے جہاں پرگانابھی گایاجارہاہے اوراس پرشاہی خاندان رقص بھی کررہاہے ،اب آپ کے فتوے کیاکہتے ہیں ۔عدنان سمیع نے مزید ایک اورٹوئٹ میں لکھاکہ یہاں توڈونلڈٹرمپ بھی موجود ہے جس نے کئی مسلمان ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیاں عائدکررکھی ہیں ۔اس کے بعد عدنان سمیع کھل کراسلام دشمنی پراترآئے اورکہاکہ قرآن پاک میں کوئی ایسی آیت یاسورۃ کے بارے میں بتادیں کہ موسیقی حرام ہے اورحقیقت تویہ ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔عدنان سمیع کے اس بیان کے بعد پوری مسلم دنیامیں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے اورسوشل میڈیاکے صارفین خوب عدنان سمیع کے اس بیان کی مذمت کررہے ہیں اوراس کومسلمان دشمنی کی کھلی مثال قراردے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکارسونونگم نے اذان سے متعلق نازیبابیانات دیئے تھے اورجب ان کوبھارت میں مسلمانوں کے ایک طاقتورگروپ نے دھمکیاں دیں توانہوں نے اپنے سرکے بال بھی خودکاٹ ڈالے تھے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…