جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فلم انڈسڑی میں سری دیوی کے 50 سال مکمل ہونے پر سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے بڑا دھچکا دیدیا ،

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ سری دیوی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 50 سال مکمل کر لیے، سری دیوی 13 اگست 1963ء کو پیدا ہوئیں اور صرف چار سال کی عمر سے چائلڈ ایکٹریس کی حیثیت سے فلموں میں کام شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سری دیوی نے اپنے 50 سالہ فلمی کیریئر میں اب تک 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے ہندی، تامل،تیلگو اور ملیالم زبانوں میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی سری دیوی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ چار سال کی عمر میں تامل فلم تھنائیواں سے کیا۔فلم جولی سے بحیثیت معاون اداکارہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سری دیوی نے بطور ہیروئن “سولہواں ساون “سے اس انڈسٹری میں قدم جمانے شروع کیے۔بعد ازاں پے درپے ہمت والا،صدمہ،نگینہ،کرما،جانباز،مسٹر انڈیا،چالباز،چاندنی،لمحے ،خدا گواہ،گمراہ،لاڈلا اور جدائی جیسی کئی کامیاب و بہترین ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے ان سے کسی قسم کے رشتے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور معروف فلمساز بونی کپور کی پہلی اہلیہ مونا شورے کے بڑے بیٹے ہیں ٗبونی کپور نے 1996 میں پہلی اہلیہ کو طلاق دیکر سری دیوی سے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ارجن کپور کا سوتیلی والدہ سے تعلق کبھی ٹھیک ہی نہیں رہا تاہم اب ارجن کپور نے بھی پہلی بار اس حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ارجن کپور کا فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی نمائش کے حوالے سے انٹرویو میں سوتیلی بہنوں سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ میری سری دیوی یا ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی سے کم ہی ملاقات ہوتی ہے اور نہ ہی کبھی ہم نے ایک ساتھ وقت گزارا ہے لہٰذا ایسے میں ہمارے درمیان کسی قسم کے رشتے کا وجود ہی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…