بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان کے بعد اگر پاکستان میں یہ کام نہ ہو اتو پھر ۔۔۔! سلمان خان نے پاکستان کو خبردار کر دیا ۔۔ تفصیلات لنک میں

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ہدایت کار کبیر خان اور اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ اگر پاکستان میں عید پر ریلیز نہ ہوئی تو اسے دوبارہ پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔حال ہی میں دبئی میں کی گئی

پریس کانفرنس میں سلمان خان نے فلم کا گانا ’ریڈیو سانگ‘ ریلیز کیا، جہاں کبیر خان نے ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے اپنی بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ افواہوں پر کسی قسم کا ردعمل یا جواب دینا چاہیے۔ کبیر خان کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی پاکستانی پروڈیوسر نے فلم کے حوالے سے بات نہیں کی، ہاں کچھ قیاس آرائیاں ضرور ہیں، کچھ پروڈیوسرز کا ماننا ہے کہ اگر دوسری فلم ریلیز نہ کی جائے تو انہیں بہتر مواقع مل سکتے ہیں، اگر ان کا ایسا ماننا ہے کہ اس طرح ان کی فلم بہتر بزنس کرے گی تو ہم اپنی فلم بعد میں بھی پاکستان میں ریلیز کرسکتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی شائقین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں میری فلموں کو بیحد پسند کیا جاتا ہے کیوں کہ پاکستانی عوام سلمان خان کے بڑے مداح ہیں، باکس آفس پر کیے گئے بزنس سے زیادہ ہمیں یہ خوشی ہے کہ وہاں کے لوگوں سے فلم بجرنگی بھائی جان کو بے حد پیار ملا، امید ہے کہ ٹیوب لائٹ کو بھی اتنا ہی پیار ملے۔خیال رہے کہ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال 23 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…