اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف کامیـڈی شو ’’کپل شرما ‘‘شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے استاد اور تایا نصرت فتح علی خان کے1977-78میں پشاور میں ایک شو کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ خان صاحب پشاور میں ایک تقریب میں پرفارم کر رہے تھے۔ ان کےگروپ کا مستقل رکن ایک طبلہ بجانے والا تھا
جو ہر ایک منٹ بعد ’’لے‘‘کو نیچے گرا دیتا تھا ، خان صاحب اس کی اس عادت سے واقف تھے مگر اس دن وہ طبلے والا حیران کن طور پر ’’لے‘‘کو ہائی بیٹ پر رکھ رہا تھا جس پر خان صاحب بہت حیران تھے، انہوں نے کچھ دیر بعد پیچھے مڑ کر دیکھا تو پریشان ہو گئے اور انہیں طبلے والے کی ’’ہائی بیٹ لے‘‘کا راز بھی پتہ چل گیا۔ ہوا کچھ یوں کے ایک خان صاحب نے طبلے والے کی پسلیوں پر پستول رکھا ہوا تھا جس سے خوفزدہ ہو کر وہ ’’لے‘‘گرا نہیں رہا تھا ، خان صاحب کے پیچھے مڑ کر دیکھنے پر طبلے والا کہنے لگا، خان صاحب آپ گائیں ، گائیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ راحت فتح علی خان کا یہ قصہ سنانے کی دیر تھی کہ ’’کپل شرما‘‘شو میں موجود شرکا اور میزبانوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔انہوں نے کچھ دیر بعد پیچھے مڑ کر دیکھا تو پریشان ہو گئے اور انہیں طبلے والے کی ’’ہائی بیٹ لے‘‘کا راز بھی پتہ چل گیا۔ ہوا کچھ یوں کے ایک خان صاحب نے طبلے والے کی پسلیوں پر پستول رکھا ہوا تھا جس سے خوفزدہ ہو کر وہ ’’لے‘‘گرا نہیں رہا تھا ، خان صاحب کے پیچھے مڑ کر دیکھنے پر طبلے والا کہنے لگا، خان صاحب آپ گائیں ، گائیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ راحت فتح علی خان کا یہ قصہ سنانے کی دیر تھی کہ ’’کپل شرما‘‘شو میں موجود شرکا اور میزبانوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔